کوئٹہ و بولان فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد ہلاک

161

بولان میں نامعلوم افراد نے کوئلہ کان میں مزدوروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 1 مزدور ہلاک ہوگیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ اور بولان میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بولان کے علاقے مچھ میں کوئلہ کان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نور علی نامی مزدور موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔

مقتول کی لاش کو ضروری کاروائی کے لیے سول ہسپتال مچھ منتقل کر دیا گیا۔

دریں اثناء کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر دو گروہوں میں تصادم میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص سلیمان ولد حاجی سید محمد ہلاک ہوگئے۔