کوئٹہ : نئے گیس میٹرز اور بلوں کے اضافے سے شہری پریشان

164

کوئٹہ میں سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی شہری پریشان ہوگئے،تیز رفتار گیس میٹر زکی وجہ سے گیس بلوں میں تقریبا دگنا اضافے کی شکایات موصول ہورہی ہیں، نئے ڈجیٹیل میٹرز پر بھی لوگوں کو شکوک و شبہات ہیں۔

گیس پریشر میں کمی لیکن میٹر کی  تیزی،نئے میٹروں بلوں میں بے پناہ اضافے نے شہریوں کو پریشان کردیا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے ایک شہری کا کہنا تھا کہ  میں کوئی فیکٹری چلا رہا ہوں 25 ہزار روپے کا بل میں کہاں سےدوں گا،98 ہزار روپے ہمارا بل آیا ہے ابھی جب درستگی کے لئے جائیں گے تو گیس کا عملہ حیلےبہانے کرے گا ، بل جمع نہیں کروائیں گے تو گیس کا میٹر کاٹ دیں گے۔

کوئٹہ میں ٹھنڈ سے بچاؤ کیلئے گیس کے ہیٹر ہی یہاں کے لوگوں کا واحد آسرا ہوتے ہیں ،نئے میٹرز اور اضافی قیمتوں نےلوگوں کو ابھی سے متبادل ذرائع  ڈھونڈنے پر لگادیاہے۔

صارفین کہتے ہیں کہ  گیس کمپنی کو چاہیے کہ یہ گیس میٹر تبدیل کریں پرانے میٹر زیادہ بہتر تھے ،گیس کے میٹربہت تیز چلتے ہیں ہم کیا کریں ہم مجبور ہیں۔

دوسری طرف سوئی گیس حکام کہتے ہیں کہ پرانے میٹرز کی مدت پوری ہوگئی تھی اس لیے انہیں تبدیل کیا جارہا ہےنئے میٹرز سے متعلق موصول ہونے والی شکایتوں کا جلد ازالہ کیا جائے گا