کوئٹہ میں راہزنی کے واقعات کیخلاف شہریوں کا احتجاج

127

شہریوں کو دن دہاڑے لوٹا جارہا ہے، حکام اسٹریٹ کرائم پر قابو پائے – مظاہرین

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بڑھتے ہوئے راہزنی کے واقعات کے خلاف شہریوں نے احتجاجاً شاہراہ کو آمد و رفت کے لیے بند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر شہری موٹر سائیکل سے محروم ہوگیا جس کے خلاف شہریوں نے احتجاجاً مین شاہراہ پر رکاوٹیں کرکے ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا، شاہراہ بند ہونے کے باعث سریاب روڈ و ملحقہ علاقوں پر ٹریفک جام ہوگئی جبکہ مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مظاہرین کے مطابق سریاب روڈ پر شہری دن دہاڑے اپنے موٹر سائیکل سے محروم ہوگیا جبکہ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکام اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے اقدامات اٹھائے۔

واضح رہے کوئٹہ میں راہزنی کے واقعات میں کئی افراد اپنے قیمتی اشیا سے محرور ہورہے ہیں جبکہ مزاحمت کرنے پر کئی افراد کو جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔