ڈیرہ بگٹی: زمین کے تنازعے پر تصادم، 20 افراد زخمی

77

ڈیرہ بگٹی میں زمین کے تنازع پر دو قبائل میں تصادم خواتین و بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے لینڈی میں زمین کے تنازعے پر قاسمانی اور پاہی قبیلے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 20 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق قاسمانی اور پاہی قبیلے میں تنازعہ ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے لینڈی میں میت لے جانے کے دوران ہوا جس میں دونوں قبائل کے خواتین و بچوں سمیت 20 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

تاہم مقامی پولیس نے موقعے پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کر کے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا۔