ڈیرہ بگٹی اور مند میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر اے

119

ڈیرہ بگٹی میں تیل و گیس تلاش کرنے والی سرکاری کمپنی کے اہلکاروں جبکہ مند میں فورس کے اہلکار کو نشانہ بنایا – سرباز بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں ڈیرہ بگٹی و مند میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی آر اے کے سرمچاروں نے سوئی کے علاقے ٹلی مٹ کے مقام پر تیل و گیس تلاش کرنے والی سرکاری کمپنی کے انجینئرز کے گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں ایک انجنئیر ہلاک اور تین زخمی ہوئے جبکہ ان کی گاڑی مکمل طور تباہ ہوگئی۔

ترجمان نے مزید کہ کہ بلوچ ریپبلکن آرمی بلوچستان میں گیس و تیل تلاش کرنے والی کمپنیوں کو تنبیہ کرتی ہے کہ بلوچستان کے وسائل کے لوٹ مار سے دور رہیں ورنہ ان کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

سرباز بلوچ نے مزید کہا کہ گزشتہ روز ہمارے سرمچاروں مند کے علاقے چک آپ میں پاکستانی آرمی چیک پوسٹ کے مرکزی مورچے میں ڈیوٹی پر تعینات اہلکار کو سنائپر رائفل سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔

انہوں نے کہا کہ بی آر اے کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔