چمن: تاج روڈ پر مسجد میں دھماکا، 6 افراد زخمی: پولیس

206

چمن: تاج روڈ پر واقع قدیم مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں امام مسجد سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن میں تاج روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہناہے کہ دھماکا چمن کی قدیم مسجد میں ہوا جس میں زخمی ہونے والوں میں امام مسجد بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے اور اس کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیاہے۔

واضع رہے یہ ابتدائی خبر ہے، مزید تفصیلات آنا باقی ہے۔