چاغی : برابچہ میں طالبان کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق

681

بلوچستان و افغانستان کے سرحدی علاقے میں افغان طالبان کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق طالبان شدت پسندوں نے برابچہ میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ۔

علاقائی زرائع کے مطابق طالبان شدت پسندوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے شخص کی شناخت خدابخش ولد محمد بخش کے نام سے ہوئی ۔

قتل کا یہ واقعہ بلوچستان اور افغانستان کے سرحد پہ پیش آیا ۔

تاہم ابھی تک قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔