نصیر آباد : سیاہ کاری کے الزام میں مزید 2 افراد قتل

169

نصیر آباد و آس پاس کے علاقوں میں حالیہ کچھ وقتوں سے اس طرح کے واقعات میں تیزی آئی ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں سیاہ کاری کے الزام میں خاتون سمیت دو افراد قتل کردیئے گئے ۔

چھتر کے علاقے کھیا میں مسلح افراد نے دونوں افراد کو قتل کردیا اور خود جائے واردات سے فرار ہوگیا ۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقوں میں طویل عرصے سے سیاہ کاری کے الزام میں قتل کے واقعات پیش آتے تھے لیکن حالیہ کچھ وقتوں سے اس طرح کی واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔