مند میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر اے

133

مند میں فوجی شوکی پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا – سرباز بلوچ

بلوچ مسلح مزاحمتی تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کل شام 5 بجے کے قریب بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے مند آپسی کہن فوجی کیمپ کے مرکزی مورچے کے سیکورٹی گارڈ کو اسنائپر رائفل سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا اس کے بعد کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کیا جس میں کئی فوجی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آج حملے کی جگہ کے قریب کے پہاڑوں پر گولہ باری کرنے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے ان فوجیوں کی لاشوں اور زخمیوں کو اٹھاکر کیچ منتقل کیا گیا۔

سرباز بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ اتوار کو بلوچ سرمچاروں نے تمپ کے علاقے آسیاباد کولاہو چوکی میں مورچے پر تعینات اہلکار کو سنائپر رائفل سے ہلاک کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بی آر اے کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔