مستونگ سے مغوی تاجر کی لاش برآمد

174

ڈیرہ مراد جمالی سے اغواء ہونے والے تاجر کی لاش مستونگ سے برآمد ہوئی ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق پانچ روز قبل ڈیرہ مراد جمالی سے اغواء ہونے والے مشہور تاجر محمد انوز مینگل کی لاش مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ سے برآمد ہوئی ہے ۔

تاجر محمد نواز کو نامعلوم مسلح افراد نے پانچ روز قبل اغواء کیا تھا ، جسے گذشتہ قتل کرکے اس کی لاش کو پھنک دیا گیا ۔