مستونگ: سی ٹی ڈی کا تفتان خودکش حملے میں ملوث شخص گرفتار کرنے کا دعویٰ

392

مستونگ میں کارروائی کرتے ہوئے تفتان خودکش حملے میں ملوث کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا، سی ٹی ڈی ترجمان کا دعویٰ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیکس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں کارروائی کر تے ہوئے تفتان خودکش حملے میں ملوث کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے اہم شخص کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ان سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مستونگ میں سی ٹی ڈی نے کا رروائی کر تے ہوئے کالعدم تنظیم کے ایک اہم شخص کو گرفتار کر کے ٹی ٹی پسٹل، دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا جبکہ گرفتار شخص نے ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات کیئے ہیں اور تفتان میں خودکش دھماکے میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

ترجمان نے دعویٰ کیا کہ گرفتار شخص نے کوئٹہ میں ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے 2014 کو بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان میں شیعہ زائرین کے ہوٹلز پر ہونے والے 3 خودکش حملوں میں 26 افراد جانبحق جبکہ 18 افراد زخمی ہوئے تھے۔