لندن: سیاسی کارکنان کی بی این ایم میں شمولیت

176

بی این ایم کے بیرون ممالک اسپوکس پرسن حمل حیدر بلوچ، سینئر ممبر حسن دوست بلوچ، برطانیہ چیپٹر کے آرگنائزر حکیم بلوچ نے مبارک بلوچ اور ولید بلوچ سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں باقاعدہ طور پر مبارک بلوچ اور ولید بلوچ کو بی این ایم میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی۔

اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ آج کے حالات، تمام سیاسی ورکروں سے ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہونے کا تقاضا کررہے ہیں کیونکہ آج اندرونی و بیرونی دشمن ہر طرف سے ہمارے مادر وطن پے حملہ آور ہے۔ بلوچستان میں سیاست کرنے اور اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے پر قدغن لگی ہوئی ہے۔ پاکستانی قبضہ گیر اپنے ظلم و زیادتیوں کی آخری حدوں کو پار کررہی ہے لیکن آفرین مادر وطن کے عظیم فرزندوں کو جو ان حالات میں ہر محاذ پر دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک بیٹھے بلوچ سیاسی ورکروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ بلوچ کی آواز کو دنیا کی کانوں تک پہنچائیں۔

بعد ازاں مبارک بلوچ اور ولید بلوچ نے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے شہید غلام محمد بلوچ کے کارواں، بی این ایم کے پروگرام و آئین اور منشور سے اتفاق کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر بی این ایم میں شمولیت کا اعلان کیا اور عہد کیا کہ ہم بی این ایم کے پلیٹ فارم سے اپنی جدوجہد کے ذریعے شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہچانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے اور شہید چیئرمین غلام محمد بلوچ کی دی ہوئی وژن و پروگرام کو آخری منزل تک پہنچا کر بیرون ملک بلوچ کی آواز بنیں گے۔

آخر میں بی این ایم برطانیہ چیپٹر کی جانب سے نئے شامل ہونے والے دوستوں مبارک بلوچ اور ولید بلوچ کو بی این ایم میں شامل ہونے پر مبارک دی گئی۔