شمالی وزیرستان: پاکستانی فورسز پر حملہ، میجر سمیت 3 اہلکار ہلاک

111

شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کا فورسز پر حملہ، 3 اہلکار ہلاک ہو گئے-

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز پر حملہ کرکے میجر سمیت 3 اہلکار ہلاک کردیے-

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک زوغہ کے مقام پر نامعلوم افراد کی جانب سے فورسز پر حملے کے نتیجے میں میجر عرفان، سپاہی مدثر اور سپاہی محمد حسین ہلاک ہوگئے۔

تاہم حملے کی زمہ داری کسی بھی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔