زمبابوے: بس میں دھماکہ ، 42 افراد ہلاک

204

زمبابوے میں بس میں سوار مسافر کا گیس سیلنڈر پھٹنے سے 42 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے ’ اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ ہولناک حادثہ زمبابوے کے دارالخلافہ ہرارے سے550کلومیٹر کے دوری پر واقع گواندا ضلع میں پیش آیا۔

زمبابوے براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کی جانب سے شائع کی گئیں تصاویر میں جنوبی افریقہ کی سرحد اور بولاوایو کے درمیان قائم ہائی وے پر تباہ شدہ بس کو دکھایا گیا۔

پولیس کی ترجمان چیریٹی کرامبا نے بتایا کہ جمعرات کو رات گئے ہونے والے حادثے کی اطلاعات کے مطابق 42 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

چیریٹی کرامبا نے مزید بتایا کہ ’ ہمارے پولیس افسران جائے حادثہ پر موجود ہیں‘۔

دوسری جانب سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بس میں سوار مسافر کا گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

پولیس کی ترجمان نے بتایا کہ ’ موجودہ اطلاعات کے مطابق 42 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ‘۔

ترجمان نے بتایاکہ ’ ہمارے پولیس افسران جائے حادثہ پر موجود ہیں‘۔

سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ بس میں سوار مسافر کا گیس سیلنڈرپھٹنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ۔

حادثے سے متعلق سرکاری اخبار ہیرالڈ نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ’ یہ خیال کیا جارہا ہے کہ بس میں سوار مسافر کے پاس موجود سیلنڈر میں آگ بھڑکی تھی‘۔

اخبار نے بتایا کہ ’ حادثے میں درجنوں افراد ہلاک جبکہ کئی آگ لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے‘۔

اس سے قبل پولیس ترجمان نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ تقریباً 20 افراد زخمی ہوئے جن میں سے بعض افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔