دکی: کوئلہ کان حادثے میں کانکن جاں بحق

96

دکی کوئلہ کان میں حادثہ پیش آنے سے ایک کانکن جاں بحق۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع دکی میں مقامی کوئلہ کان میں مٹی کاتودہ گرنے سے ایک کانکن جاں بحق ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے افغانستان کے رہائشی عبدالرشید ولد عبدالرازق شملزئی جاں بحق ۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاش مقامی کانکنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کان سے نکال کر سول ہسپتال دکی منتقل کردیاتھا، جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کرکے افغانستان روانہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کوئلہ کانوں میں اموات کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی سینکڑوں امواتیں ہوچکی ہیں، جس کی وجہ کانکن انتظامیہ کی عدم توجہی کو قرار دیتے ہیں۔ کانکنوں کا کہنا ہے کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں ان کے پاس کوئی سہولت موجود نہیں ہے اور نہ ہی کانکنی کے لیے جدید آلات و مشینری میسر ہیں۔

گزشتہ روز محکمہ معد نیات کے ایک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی کوئلہ کانوں میں گزشتہ 8 سالوں سے حادثات میں مجموعی طور پر 422 کانکن جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2010 سے رواں سال اگست تک بلوچستان کے کوئلہ کانوں میں ہونے والے 221 حادثات پیش آئے ہیں اور ان حادثات میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے اور مزدوروں کی جانیں جارہی ہیں۔