خضدار سے لاپتہ کبیر بلوچ کی بازیابی کےلئے بہن کی اپیل

214

بلوچستان کے شہر خضدار سے فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ بلوچ اسیر کبیر بلوچ کی بہن جواہریا بلوچ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپنی بھائی سمیت دیگر لاپتہ بلوچوں کی بحفاظت بازیابی کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہیکہ میری بھائی کبیر بلوچ کو اُن کے دو ساتھیوں مشتاق بلوچ اور عطاء اللہ بلوچ کے ہمراہ 27 مارچ 2009 کو سیشن کورٹ خضدار سے سامنے سے اغوا کرکے لاپتہ کیا گیا اور میری دوسرے بھائی وحید بلوچ کو 2012 میں شہید کردیا گیا ۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم نے 2009 سے 2018 تک اپنے بھائی کے بازیابی کے لئے انصاف کے تمام دروازوں کو کھٹکھٹایا لیکن ہمیں کسی جگہ سے بھی انصاف نہیں ملا اب میں ان تمام اداروں سے مکمل مایوس ہوچکی ہوں۔

اب بھی میں اپنی بھائی کی انتظارکررہی ہوں لیکن ہمیں اُن کے متعلق کسی قسم کی معلومات نہیں دی جاری۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی اداروں سے اپیل ہے کہ میرے بھائی سمیت دیگر لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لئے کردار ادا کریں