تمام مکتبہ فکر کے لوگ لاپتہ افراد کی بازیابی میں کردار ادا کریں – بلوچ ڈاکٹرز فورم

169

اس مشکل گھڑی میں لاپتہ افراد کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں-ترجمان بلوچ ڈاکٹرز فورم 

بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان کے مطابق بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ایک وفد نے بلوچ مِسنگ پرسنز کیمپ کا دورہ کیا اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کی وفد میں پروفیسر مجیب بلوچ، ڈاکٹر الیاس بلوچ، ڈاکٹر ھمل نصیر بلوچ، ڈاکٹر شے مرید، ڈاکٹر صمد مینگل ڈاکٹر منیر بلوچ، ڈاکٹر ظہور بلوچ، ڈاکٹر مبارک بلوچ، ودیگر سینئر ڈاکٹرز شام تھیں۔

بلوچ ڈاکٹرز فورم کے رہنماؤں نے لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ ڈاکٹرز فورم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ماوں اور بہنوں کے ساتھ ہے اور ہر فورم پر لاپتہ بلوچوں کی لواحقین کی آواز سے آواز ملا کر اس انسانی مسلئے کو بھرپور اجاگر کرنے کی کوششوں کا ساتھ دیں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ لاپتہ افراد کے لواحقین کے درد و تکلیف کا اندازہ ہمیں ہے ایک گھر سے نوجوان بھائی یا بیٹے کا لاپتہ ہوجانا واقعی ایک اذیت ناک مرحلہ ہوتا ہے جسکا اندازہ کوئی باشعور فرد ہی کرسکتا ہے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ہر مکتبہ فکر کی ذمہ داری بنتی ہیں کہ وہ لاپتہ افراد کے درد کو محسوس کرکے انکے لواحقین کا اپنے پیاروں کی بازیابی کی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں۔

ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ یہ مسلئہ ایک سنگین مسئلہ ہے جسے انسانی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے اگر اس انسانی مسئلے کو حل کرنے کی کوششیں نہ کی گئی تو مستقبل میں اسکے اثرات خطرناک ہوسکتے ہیں۔