تفتان : راہداری گیٹ کو دوطرفہ آمدورفت کےلئے کھول دیا گیا

112

ایران حکام نے گیٹ کو ہر قسم کی آمد و رفت اور تجارت کےلئےایک ماہ قبل بند کیا تھا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 16 اکتوبر کو ایرانی حکام کی جانب سے تفتان کے مقام پر سرحدی گیٹ کو ہر قسم کی آمد و رفت اور تجارت کےلئے بند کردیا گیا تھا ۔

گیٹ کے بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں افراد بے روزگار ہوگئے تھے ۔

تفتان میں موجود  حکام کے مطابق راہداری گیٹ کو آج دوطرفہ آمد ورفت کےلئے کھول دیا گیا ۔