تربت: بی این پی مینگل کے انتخابی مہم پر حملہ، 3 کارکن زخمی

178

بلوچستان میں ضمنی الیکشن کے لئے جاری  انتخابی مہم پر حملہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت سے مند جانے والے انتخابی قافلے پر مسلح افراد کے حملے میں تین کارکن زخمی ہوگئے ۔

بی این پی مینگل کے انتخابی مہم پر حملہ مچات اور ہوچات کے درمیان ہوا ۔

نمائندہ دی بلوچستان پوسٹ کے مطابق  زخمی کارکنان کو معمولی چوٹیں آئے ہیں ۔

واضح رہے کہ تربت کےحلقہ نمبر 3  پی بی 47 میں 6 دسمبر کو ضمنی الیکشن ہورہے ہیں ۔