بی ایل ایف نے بلیدہ آرمی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

118

حملے میں پاکستانی فوج کے 2 اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے – گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ میں فوجی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بائیس نومبر کو سرمچاروں نے ضلع کیچ میں بلیدہ کے علاقے بٹ میں فوجی کیمپ اور اس کے مورچوں پر خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں دو اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔