بلوچستان: مختلف واقعات میں 1 شخص جانبحق, 9 زخمی

83

حادثات صحبت پور, ہرنائی اور لورالائی میں پیش آئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر 1 شخص جانبحق اور 9 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صحبت پور کے قریب امتیاز خان گولہ رائیس مل کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل رکشے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

تمام زخمیوں کو طبعی امداد دینے کے لئے مقامی سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہرنائی کے علاقے شارگ میں مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے کان میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کان میں کام کرنے والے تین کانکن شدید زخمی ہوگئے۔

ایک اور واقعے میں نصیب آباد کے علاقے میں گھر میں چور گھسنے پر مکان مالک کے جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں صالح محمد جانبحق ہوگئے۔

دریں اثناء لورالائی مین رشتے کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔