بلوچستان : زامران سے فورسز کے ہاتھوں بلوچی زبان کا شاعر لاپتہ

216

گذشتہ رات فورسز نے زامران میں چھاپہ مار کر ایک شخص کو لاپتہ کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق  پاکستانی فورسز نے زامران کے علاقے سولادان میں  چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت بلوچی زبان کے شاعر اکرم زاکر ولد عطا محمد کے نام سے ہوئی ۔

واضح رہے کہ اکرم زاکر پنجگور کے علاقے پروم کے رہائشی ہے جو کہ زامران میں تیل کی ڈپو پہ منشی کا کام کرتا تھا کہ فورسز نے اسے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔