افغانستان:اندرونی حملے میں 2 امریکی فوجی ہلاک

96

افغان اہلکار کی فائرنگ سے دو امریکی فوجی ہلاک ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان فورس کے ایک اہلکار نے فائرنگ کرکے ایک امریکی فوجی کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا ۔

زخمی اہلکار کو بگرام فوجی اڈے پر طبی امداد دیا جارہا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے ۔

یاد رہے کہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران امریکی فوجیوں پر اندرونی حملے کا یہ دوسرا واقعہ ہے ۔

اس سے قبل گذشتے ہفتے افغانستان کے صوبے ہرات میں افغان فورس کی فائرنگ سے دو امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے ۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ کندھار میں نیٹو کمانڈ کے ساتھ ایک اجلاس میں شرکت کے بعد فائرنگ میں مشہور و معروف پولیس کمانڈر رازق اچکزئی جانبحق ہوگئے تھے جس کے بعد نیٹو نے براہ راست اجلاسوں میں شرکت کے بجائے فون اور ای میل کے زریعے افغان حکام سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔