کابل: میلاد النبی کے جلسے میں دھماکہ، 40 افراد جانبحق 80 سے زائد زخمی

59

افغانستان کے دارالحکومت میں دھماکہ ، 40 افراد جانبحق جبکہ 80 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ائیر پورٹ کے نزدیک ایک شادی ہال میں منعقدہ میلا د النبی کے سلسلے میں جاری پروگرام میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں اب تک اطلاعات کے مطابق 40 افراد جانبحق جبکہ 80 سے زئاد زخمی ہوئیں ہیں ۔

عینی شاہدین کے مطابق جس وقت شادی ہال میں دھماکہ ہوا اس وقت ہال میں ایک ہزار سے زائد افراد موجود تھے ۔

اس خبر کی مزید تفصیل آنا باقی ہے ۔