پنجگور سے3 سال قبل لاپتہ ساجدبلوچ تاحال بازیاب نہ ہوسکا ہ

36

بلوچستان کے علاقے پنجگور سے تین سال قبل لاپتہ ہونے والے ساجد بلوچ کی بازیابی کی اپیل ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق 7 جون 2015 کو پنجگور سے فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے ساجد بلوچ کے خاندان والوں نے فورسز اور خفیہ اداروں سے اپیل کی وہ ساجد بلوچ کو رہا کریں ۔

انہوں نے کہا کہ  ساجد بلوچ نے کوئی جرم کیا ہے تو اسے عدالت میں پیش کرکے سزا دی جائے ، لیکن اس طرح طویل عرصے سے لاپتہ کرنے سے پورا خاندان اذیت و کرب کی زندگی میں مبتلا ہے ۔

واضح رہے کہ ساجد بلوچ ایک طالب علم ہونے کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کرتے تھے اور سوشل میڈیا پر اس کا گایا ہوا ایک گانا بھی موجود ہے جس میں وہ کہتا ہے کہ ہمارے محبتوں کے چراغ لاپتہ ہیں ۔

یاد رہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری احتجاج میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاپتہ افراد کے لواحقین شرکت کررہے ہیں ۔