پنجگور:زمین کے تنازع پر دو گروہوں میں تصادم 4 افراد زخمی

22

پنجگور زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے پنجگور میں دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں میں فائرنگ کا تبادلہ چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے سراوان میں گزشتہ دو ہفتے سے زمین کے تنازع پر دو گروہوں میں تنازع چل رہا تھا، دونوں فریقوں کے درمیان دو مرتبہ ایک دوسرے کے گھروں پہ حملے بھی ہوئے، آج منگل کے روز شام کے وقت ایک بار پھر دونوں فریق آمنے سامنے ہوئے اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ہی گروپ کے چار افرد گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں عبدالرحمان ولد نوربخش، عبدالمنان ولد بدل، سراج ولد ابراہیم، اعجاز ولد ابراہیم شامل ہیں۔