پاکستان کے سامنے سلامی دینے والا وڈیرہ محمد حسین فورسز کے ہاتھوں اغواء

128

کاہان میں فورسز کے سامنے سرینڈر کرنے والا وڈیرہ سندھ سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات سندھ کے علاقے سکھر میں فورسز نے گھر پہ چھاپہ مار کر کوہلو کاہان کے رہائشی وڈیرہ محمد حسین کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

واضح رہے کہ وڈیرہ محمد حسین مری نے گذشتہ سال اپنے دو دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کاہان میں فورسز کے سامنے سرنیڈر کیا تھا ۔

سلامی دینے کے بعد محمد حسین اپنے خاندان کے ہمراہ سندھ منتقل ہوا جہاں وہ زمینداری کرتا تھا کہ گذشتہ رات فورسز نے چھاپہ مار کر انھیں گرفتار کرلیا ۔