نوشکی:پولیس کی کاروائی خواتین پر تیزاب پاشی میں ملوث ملزم گرفتار

69

نوشکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ میں خواتین پر تیزاب پاشی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نوشکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ میں خواتین پر تیزاب پاشی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں تیزاب پاشی میں مطلوب ملزم عبداللہ عرف شاہ رخ کو نوشکی پولیس نے ایس ایچ او سٹی کے قیادت میں نوشکی غریب آباد کے علاقے میں چھاپہ مار کر گرفتار لیا۔

واضع رہے ملزم عبداللہ کوئٹہ سریاب تھانہ کے حدود میں ماں اور بیٹی پر تیزاب پاشی کے جرم میں مطلوب تھا تاہم آج نوشکی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔