لاپتہ افراد کی بازیابی و اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے بی ایس او کا مختلف علاقوں میں مظاہرہ

53

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی کال پر کراچی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایک روزہ احتجاجی کیمپ و مظاہرہ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کراچی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ( بی ایس او ) کی  جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی اور اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک روزہ احتجاجی کیمپ و مظاہروں کا اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی کال پر کراچی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں نوشکی، اوتھل، سبی اور اوستہ محمد میں کارکنوں کے جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی اور اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی کیمپ و مظاہرے کے اہتمام کیا گیا۔

مختلف علاقوں میں ہونے والے مظاہروں میں  سیاسی سماجی و انسانی حقوق کے کارکنوں نےبھی شرکت کی ۔

واضح رہے بلوچستان سے لاپتہ ہونے افراد کے اہلخانہ کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ جاری ہے۔