خضدار : ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق، 23 زخمی

39

بلوچستان کے علاقے خضدار میں باراتیوں کی کوچ اور ٹرک میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق  حادثہ  خضدار کے علاقے زاوہ کے مقام پر پیش آیا جہاں باراتیوں کی کوچ تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی۔

تصادم کے نتیجے میں سات افراد زندگی کی بازی ہار گئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

حادثے کی شکار کوچ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی۔ریسکیو حکام نے زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو سپتال منتقل کر دیا ہے۔

جانبحق و زخمی ہونے والے اکثر افراد کا تعلق ہندو برادری سے بتایا جارہا ہے ۔