حب چوکی سے ایک شخص کی لاش برآمد

68

بلوچستان کے علاقے حب سے ایک شخص کی لاش برآمد

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب سے ایک شخص گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حب ساکران تھانہ کی حدود میں لنگ لوہار کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی گئی جسے گولی مارکر قتل کیا گیا ہے، لاش کو شناخت کے لئے سول ہسپتال حب منتقل کردیا گیا ہے۔

تاہم لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، مزید کاروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔