ڈیرہ بگٹی : بارودی سرنگ کا دھماکہ ، 2 اہلکار زخمی

67

ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ دو اہلکار زخمی ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پیرکوہ کے علاقے پتھر نالہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کی زد میں آکر فورسز کے دو  اہلکار زخمی ہوگئے

مقامی  حکام کے مطابق پیرکوہ گیس فیلڈ سے متصل علاقے پتھر نالہ میں  اہلکار معمول کے مطابق سڑک سرچ کررہے تھے کہ اسی دوران ایک اہلکار کا پاوں نامعلوم افراد کی جانب بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے باعث سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹ گئی ۔

دونوں زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی جبکہ زخمی ہونے والے اہلکاروں کی شناخت صوبیدار نبی بخش اور نائیک منظور سے کی گئی۔

مقامی زرائع کے مطابق دھماکے کے بعد  فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن شروع کردی ہے۔