چاغی : یک مچھ میں شہریوں کا تعمیری کمپنی کے خلاف احتجاج

456

چاغی کے علاقے یک مچھ میں شہریوں نے احتجاجاََ شاہراہ بلاک کردی ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق یک مچھ کے مقام پر آر سی ڈی شاہراہ کو بلاک کرکے شہریوں نے ٹائر جلا کر روڈ کو مکمل طور پر بند کردیا جس کی سبب تفتان سے کوئٹہ اور کوئٹہ سے تفتان جانے والی آر سی ڈی شاہراہ شام تک بند رہا ۔

مسافروں اور دیگر ٹرانسپورٹرز کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

تفصیلات کے مطابق چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین سے پچاس کلو میٹر دور مغرب کی جانب یک مچھ کے شہریوں نے نجی کمپنی کے خلاف آر سی ڈی شاہراہ پر ٹائر جلا کر روڈ کو بلاک کر دیا اور آر سی ڈی شاہراہ پر مظاہرہ کیا ۔

مظاہرین کا کہنا تھا یک مچھ میں پانی انتہائی تشویشناک صورتحال اختیار کر چکی ہے۔ بیس ہزار سے زائد آبادی پر مشتمل یک مچھ کو آبنوشی سپلائی کرنیکا واحد زریعہ ایک ٹیوب ہیں زیر زمین پانی کی سطح انتہائی کم ہوگیا ہے صرف یک مچھ کے لوگ اس ٹیوب ویل سے بمشکل گزارہ کرتے ہیں۔ مگر مزکورہ کمپنی نے اسی ٹیوب کے قریب ایک ٹیوب لگا کر صرف پانی لیبر کے زیر استعمال کا وعدہ کیا تھا مگر اب وہ یک مچھ سے خاران سڑک بنانے کے لیئے اسی پانی کو زیر استعمال لایا جارہا ہے روزانہ چالیس سے پچاس ٹینکی اسے کام کے لیئے ضرورت ہو تا ہے اگر اس نے پانی نکالنا شروع کیا تو ایک مہینے کے اندر زیر زمین پانی ختم ہوجائے گا اور یک مچھ عوام کو مزید آبنوشی کے لیئے سنگین صورتحال کا سامنا کرنا پڑیگا اور یک مچھ کے عوام نقل مکانی پر مجبور ہوجائینگے جو علاقےعوام کے ساتھ ظلم اور نا انصافی ہے ۔

مظاہرین کا کہنا تھا سڑک کے استعمال کے لیئے ہم کسی صورت میں یہ پانی استعمال ہونے نہیں دینگے کئی اور سے پانی کا بندو بست کریں۔

یا د رہے یک مچھ میں بڑی تعداد میں کھجور کی درخت تھے مگر پانی کی کمی کی وجہ سے تمام کھجور کے درخت ختم ہوگئے ۔