کوہلو و سبی میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – یوبی اے

151

کرمووڈھ اور تلی میں فرنٹیئر کور کے کیمپوں کو بڑے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا – مزار بلوچ

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کے نماہندوں سے سیٹلائیٹ فون کے زریعے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ کل مغرب کے وقت ہمارے سرمچاروں نے ضلع کوہلو کے علاقے کرمووڈھ میں ایف سی کے کیمپ پہ بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کل ہی ایک اور حملے میں ہمارے سرمچاروں نے سبی کے علاقہ تلی دامن میں واقع ایف سی کیمپ پہ راکٹ لانچر اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ سبی تلی دامن میں فورسز کے ساتھ ہمارے سرمچاروں کی جھڑپ دو گھنٹے تک جاری رہا، اس حملے میں ایف سی کے تین اہلکار ہلاک اور چار اہلکار زخمی ہوئیں۔

مزار بلوچ نے کہا کہ ہمارے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔