کوئٹہ: لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے بھوک ہڑتالی کیمپ 3362 دن مکمل

152
File Photo

مظلوم کی ظالم اور محکوم کی حاکم کے خلاف جدوجہد کا تاریخی سلسلہ جاری ہے – ماما قدیر بلوچ

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم بھوک ہڑتالی کیمپ کو 3362 دن مکمل ہوگئے۔ مستونگ سے سیاسی و سماجی کارکن دلمراد بلوچ اور دیدگ بلوچ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لاپتہ افراد و شہدا کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے کیمپ کا دورہ کیا۔

وائس فار بلوچ مسنگ فرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انسانی تاریخ ان عظیم شہدا کی دلیرانہ جدوجہد سے بھری پڑی ہے جنہوں نے ارتقائی عمل کو تیز کرنے کے لئے قومی تحریک، امن اور سماجی انصاف کے حصول کی خاطر ظلم و بربریت کے خلاف اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا اور آج ہزاروں کی تعداد میں بلوچ ٹارچر سیلوں میں پیش کر رہے ہیں۔ آج تک مظلوم کی ظالم کے خلاف اور محکوم کی حاکم کے خلاف جدوجہد کا تاریخی سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سترہ سالہ تاریخ بلوچوں، سندھیوں اور پشتونوں پر ظلم و استبداد، سفاکانہ کاروائیوں، استحصال اور محکومی کی تاریخ ہے۔