کوئٹہ: ریکوڈک اور گوادر آئل ریفائنری معاہدے کسی صورت قبول نہیں – پیپلز پارٹی

247

پیپلز پارٹی ریکوڈک اور گوادر آئل ریفائری کے حوالے سے وفاقی حکومت کے معاہدوں کو کسی صورت قبول نہیں کریگی ۔ پیپلز پارٹی بلوچستان

 پیپلز پارٹی بلوچستان کے میڈیا سیل میں بلوچستان کے مختلف اضلاع کے عہدیداروں اورکارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی علی مدد جتک ،جنرل سیکرٹری سیداقبال شاہ اور سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد قدرتی وسائل پر صوبوں کا اختیارات ہے اس حوالے سے وفاقی حکومت معاہدے کرکے 18ویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جسے پاکستان پیپلز پارٹی کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ریکوڈ ک اور گوادر آئل ریفائری کے بارے میں بلوچستان کے عوام کو اعتماد میں لئے بغیر ریکوڈک منصوبہ سعودی عرب کو دینے کی کوشش کی جارہی ہے جو صوبائی خودمختاری میں مداخلت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی 18ترمیم کے ذریعے اپنے دور اقتدار میں چھوٹے صوبوں کو صوبائی خودمختاری دی اور اب پی ٹی آئی کی حکومت صوبائی خودمختاری اور 18ترمیم کو ختم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جس کی پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن سخت مزاحمت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت نے بلوچستان کے عوام کو اعتماد میں لئے بغیر ریکوڈ ک منصوبہ اور گوادر میں آئل ریفائنری لگانے کی اجازت دی تو اس کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی بھر پورا حتجاج کریگی۔