ڈیر بگٹی و دالبندین حادثات: 2 بچوں سمیت 4 افراد جانبحق

116

ڈیرہ بگٹی اور دالبندین حادثات میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جانبحق

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو بچے جانبحق جبکہ ضلع چاغی میں ٹریفک حادثے میں دو افراد جانبحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی، پٹ فیڈر کے علاقے نورا گوٹھ میں مٹی کا تودہ گرنے دو کمسن بچے دب کر جانبحق ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق بچے تودے کے نیچے کھیل رہے تھے کہ تودہ گرگیا۔

دریں اثناء ضلع چاغی، دالبندین میں پدگ ڈاک کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث فیلڈر گاڑی الٹنے سے دو افراد جان بحق ہوگئے۔

حادثے میں جانبحق ہونے والے افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے جبکہ لاشوں کو پدگ ہسپتال میں شناخت کیلئے رکھا گیا ہے۔