مچھ جھڑپ میں سرمچار فتح قمبرانی شہید، 2 فوجی اہلکار ہلاک و متعدد زخمی ہوئے۔ بی ایل اے

1050

کل کے جھڑپ میں گھیرے میں پھنسے اپنے دیگر ساتھیوں کو بحفاظت نکالنے میں اپنے جان کی قربانی دیکر شھید فتح عرف چیئرمین نے ایک بہادر کمانڈر اور جان نثار ساتھی ہونے کا ثبوت دیا۔ جیئند بلوچ

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز صبح مچھ کے قریب گوھنی پرا میں پاکستانی فوجی اہلکاروں کیساتھ ایک جھڑپ میں تنظیم کے جانباز ساتھی فتح قمبرانی عرف چیئرمین شہید ہوگئے جبکہ دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ شہید فتح قمبرانی نے 2007 میں بی ایل اے میں شمولیت اختیار کی، شروعات میں وہ کوئٹہ اور مستونگ میں تنظیمی فرائض انجام دیتے رہے اور کئی کامیاب کاروائیوں کا حصہ رہے بعد ازاں وہ ناگائی اور بولان میں سرگرم رہے اس دوران وہ مستونگ، قلات، مچھ اور بولان کے محاذوں پر تنظیمی سرگرمیاں سر انجام دیتے رہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ 2014 میں شہید فتح قمبرانی بولان کے محاذ پر ایک چھاپہ مار جھڑپ میں شدید زخمی ہوئے تھے جبکہ اِس وقت وہ بولان میں بی ایل اے کے اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز سکواڈ (Special Tactical Operations Squad) کے کمانڈر کے حثیت سے سرگرم تھے، کل کے جھڑپ میں گھیرے میں پھنسے اپنے دیگر ساتھیوں کو بحفاظت نکالنے میں اپنے جان کی قربانی دیکر شھید فتح عرف چیئرمین نے ایک بہادر کمانڈر اور جان نثار ساتھی ہونے کا ثبوت دیا۔ شھید فتح عرف چیئرمین کے کردار اور قربانی کو تنظیم کی تاریخ میں سنہرے الفاظ میں لکھا جائے گا۔