قلعہ عبداللہ میں بم دھماکہ، فورسز کے 4 اہلکار زخمی

210

قلعہ عبداللہ میں فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 4 اہلکار زخمی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں ہونیوالے دھماکے کے نتیجے میں فورسز کے 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان عنایت اللہ کاریز میں فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔

واضح رہے یہ ابتدائی معلومات ہیں۔

مزید پڑھے: قلعہ عبداللہ میں فورسز کا خودکش جیکٹ سمیت اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ