شاہرگ: آئی ایس آئی اہلکار پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

156

آئی ایس آئی کے انڈر کوّر ایجنٹ کے ٹھکانے پر دستی بم سے حملہ کیا گیا – جیئند بلوچ

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب بلوچ سرمچاروں نے شاہرگ شہر میں پاکستانی خفیہ ادارے کے اہلکار حکیم فریاد کے ٹھکانے پر دستی بم سے حملہ کیا جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ حکیم فریاد آئی ایس آئی کے ایک انڈر کوّر ایجنٹ کے طور پر شاہرگ میں سرگرمیاں انجام دے رہا تھا۔ حکیم فریاد اپنے نیٹورک سمیت بی ایل اے کے نشانے پر ہے جنہیں جلد ان کے منطقی انجام تک پہنچا دیں گے۔