سیندک کے بعد ریکوڈک کی فروخت برداشت نہیں – پرنس محی الدین

187

بلوچستان کے حالات خراب تر ہورہے ہیں اور ہم بہادر شاہ ظفر کی طرح سورہے ہیں – سابق وفاقی وزیر پرنس محی الدین

سابق وفاقی وزیر اور بلوچ رابطہ اتفاق تحریک کے سربراہ پرنس محی الدین نے نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات خراب تر ہورہے ہیں اور ہم بہادر شاہ ظفر کی طرح سورہے ہیں مجھ پر عوام کا پریشر بڑھ رہا ہے میں حکومت سے کہتا ہوں کہ بلوچستان کے وسائل کاسودا نہ کرے، سینڈک کے بعد ریکوڈک کی فروخت کسی طور پر برداشت نہیں ہوگی ۔

پرنس محی الدین نے بیرون ملک سے آئے ہوئے تنظیمی عہدیداروں سے بلوچستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کررہے تھے، عہدیداروں میں برطانیہ برآت کے آرگنائزر اختر بلوچ ،بی بی فائزہ ،بی بی ناحید آسٹریلیا سے بی بی حسینہ اور برآت کراچی خواتین ونگ کی بی بی فوزیہ اور بی بی زاہدہ شامل تھیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ عوام کو پینے کا پانی، علاج کیلئے ہسپتال اور سرکاری ملازمت بالکل نہیں ہے اور حکمران ریکوڈک فروخت کرنے میں مصروف ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان کے عوام کوخوشحال دیکھنا چاہتے ہیں اور اس وقت بلوچ عوام کو دیوار سے لگایا جارہا ہے جو کسی طور پر بھی برداشت نہیں کیاجائے گا۔