خضدار : نال و گریشہ میں جنگی ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری

541

نال و گریشہ میں پاکستان آرمی جنگی ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ خضدار کے مطابق نال اور گریشہ میں آج صبح سے پاکستان آرمی کی جنگی ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ہے ۔

نمائندے کے مطابق شہری، میدانی اور پہاڑی علاقوں میں ہیلی کاپٹروں کی گشت پہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں بڑے پیمانے کی فضائی و زمینی آپریشن کی تیاری ہورہی ہے ۔

واضح رہے مذکورہ علاقوں میں آئے روز فورسز آپریشن کرکے بڑی تعداد میں لوگوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کرتے ہیں جن میں سے کئی لوگوں کی مسخ شدہ لاشیں جنگلوں و ویرانوں اور متعدد افراد کی لاشیں کراچی اور حب سے بھی برآمد ہوئیں ہیں ۔