تربت: فائرنگ سے ایف سی آفیسر ہلاک،مسلح افراد بندوق بھی لے گئے

375

تربت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار ہلاک ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت مین روڑ پر نیشنل بینک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایف سی کے آفیسر کو ہلاک کردیا ۔

مقامی زرائع سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق ایف سی اہلکار کو ہلاک کرنے کے بعد مسلح افراد اس کی بندوق بھی اپنے ساتھ لے گئے ۔

واضح تربت شہر میں جس جگہ ایف سی اہلکار کو نشانہ بنایا گیا وہ شہر کا مصروف ترین اور سیکیورٹی کے حوالے سے سخت ترین علاقہ ہے ۔