بولان :مختلف علاقوں میں ایک مرتبہ پھر فورسز کی آپریشن میں شدت

164

بولان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی آپریشن میں ایک بار شدت آئی ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بولان کے علاقوں غربوک سنگان بزگر سُورگڑھ یخو کا   ہرنائی سبی اور شاہرگ کے اطراف سے محاصرہ شروع کیا ہے

اطلاعات کے مطابق پچھلے تین دنوں سے سبّی ہرنائی اور شاہرگ میں فوجی نقل و حمل میں اضافہ کرکے گذشتہ رات آپریشن شروع کردیا گیا ۔

علاقائی زرائع کے مطابق آج صبح گن شپ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی دیکھنے کو ملے اور صبح سویرے علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں لوگ سرد علاقوں سے اپنے مال مویشیوں سمیت ان علاقوں میں منتقل ہوجاتے ہیں  اور حالیہ بڑے فوجی جارحیت میں ان کے جان و مال کو شدید خطرات لاحق ہیں کیونکہ ماضی میں بھی ایسے بڑے نوعیت کے فوجی آپریشنوں میں اکثر و بیشترعوام کو جانی و مالی نقصانات سے دوچار ہونا پڑا ہے۔

اہل علاقہ نے اس مرتبہ بھی یہی  خدشہ ظاہر کیا  کہ پاکستانی فورسز  عوام کی قتل وگرفتاریوں اور انکے گھروں کو جلانے اور مال مویشیوں کو لوٹنے کے عمل کو آزادی پسند مسلح افراد کے خلاف کامیاب کاروائی سے منسوب کردے گا۔