بولان : فورسز کا آپریشن، پشتون قبائل کے 2 افراد قتل، دس سے زائد لاپتہ

252
فائل فوٹو

بولان آپریشن میں دو افراد قتل جبکہ دس سے زائد افراد لاپتہ ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ ہرنائی کے مطابق گذشتہ روز بولان ، ہرنائی ، سانگان و شاہرگ میں فورسز کی جانب سے شروع ہونے والے آپریشن کے خاتمے کے بعد موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے لونی کور اور گمبدی کے مقام پر فائرنگ کرکے دو افراد کو انتہائی بے دردی سے قتل کردیا ، جبکہ دس افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

نمائندہ ٹی بی پی کے مطابق فورسز کے ہاتھوں قتل اور لاپتہ ہونے والے تمام افراد کا تعلق پشتونوں کے دومڑ اور ناصر قبائل سے ہے ۔

خیال رہے کہ دومڑ اور ناصر قبیلے کے یہ تمام افراد چرواہے ہیں جو سردیوں میں زیارت اور زرغون کے پہاڑی علاقے سے اپنے مال مویشیوں سمیت بزگر لونی کور جنترو اور کمان و گمبدی کے علاقوں میں آکراپنے مال مویشیاں چراتے ہیں اور سردیوں کا موسم انہی علاقوں میں گذارتے ہیں ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ان ہی علاقوں میں کئی مرتبہ فضائی بمباری اور شیلنگ کے زد میں علاقائی بلوچوں کے ساتھ پشتون بھی نشانہ بنے ہیں ۔

 نمائندہ دی بلوچستان پوسٹ کے مطابق حالیہ آپریشن میں دو روز قبل شاہرگ میں فورسز کی جانب سے  جو دو لاشیں لائے گئے  وہ بھی پشتون تھیں جبکہ  لاپتہ دس افراد کا تعلق بھی پشتون قبائل سے ہیں جن کے لاتعداد مال مویشی فورسز اہلکار اپنے ساتھ لے گئے  ۔

دریں اثناء غربوک سنگان سے فورسز کے ہاتھوں شدید تشدد  کے بعد لاپتہ ہونے والے ایک شخص کی شناخت زرک سمالانی کے نام سے ہوئی ۔