بلوچستان: مختلف واقعات میں 4 افراد جانبحق، 6 زخمی

134

بلوچستان مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں 4 افراد جانبحق، 6 زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سنجاوی کے علاقے سنغاڑہ میں پہاڑ سے مٹی نکالتے وقت تودہ گرنے سے مٹی تلے دب جانے کے باعث گل محمد نامی شخص کا 7 سالہ بچہ زید خان عرف زیدی موقع پر جاں بحق جبکہ11سالہ بچہ بہاؤ الدین شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق زخمی بچے کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ دونوں بچے پہاڑ کے دامن میں کھدائی کرکے مٹی نکال رہے تھے کہ اچانک پہاڑ سے مٹی کا تودہ گرنے سے دونوں بھائی نیچے مٹی تلے دب گئے۔

جیکب آباد مولاداد تھانے کی حدود میں واقع قصبہ مولابخش کھوسو مٰیں گھر کے اوپر سے گزرنے والی بجلی کی ہائی وولٹیج لائن دھماکے سے پولیس اہلکار کے گھر کے اوپر گر گئی جس کے باعث کرنٹ لگنے سے پولیس اہلکار غلام شبیر کھوسو کرنٹ لگنے سے جانبحق ہوگیا۔

دوسرے واقعے میں بارکھان کے تحصیل دار نے لورالائی روڈ پر موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں نوجوان جانبحق ہوگیا جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا جسے ڈی جی خان منتقل کردیا گیا-

پشین سرانان کے قریب ٹریفک حادثے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

ایک اور واقعے میں بارکھان میں قبائلی جھگڑے میں فائرنگ سے عمر چنال نامی شخص جانبحق ہوگئے-

دریں اثناء کچلاک ملک ہاشم ہوٹل کے قریب گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔