بلوچستان: مختلف واقعات میں 2 افراد جانبحق، 5 زخمی

166

حادثات کوئٹہ، مستونگ اور چمن میں پیش آئے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر 2 افراد جانبحق اور خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ اغبرگ کے علاقے میں رکشہ پل سے نیچے جاگرا جس کے نتیجے میں 18 سالہ نوجوان جانبحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

دوسرے واقعے میں مستونگ پشکرم کے مقام پر موٹرسائیکل سے گر کر دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو شہید نواب غونث بخش میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ زخمیوں میں شامل ایک خاتون کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

دریں اثناء چمن ہندوسوز چوک پر سر میں اندھی گولی لگنے سے آٹھ سالہ طالب علم نعمت اللہ جانبحق گئے۔