بلوچستان: فورسز ہاتھوں گرفتاری بعد 8 افراد لاپتہ

90

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے فورسز کے ہاتھوں 8 افراد گرفتاری بعد لاپتہ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دو مختلف علاقوں سے سیکیورٹی فورسز نے 8 افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے جمک میں آپریشن کے دوران فورسز نے 6 افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ جن کی شناخت لطیف ولد فقیر بخش، صوالی ولد احمد، وقار احمد ولد عرض محمد، بابل ولد محمد، وشدل ولد بجیر اور داد بخش ولدکریم بخش سکنہ جمک کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

دریں اثناء مشکے کے علاقے خالق آباد میں فورسز نے گھروں پر چھاپہ مار کر 2 افراد عبدالرحیم ولد عظیم خان، پسند ولد جمال خان کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دوران آپریشن فورسز گھروں میں موجود تمام قیمتی اشیاء لوٹنے سمیت خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

واضع رہے آج ہی کے دن بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فررسز نے آپریشن کرتے ہوئے 10 افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے۔

بلوچستان میں موجود انسانی حقوق کی سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا کہنا ہے کہ بلوچ لاپتہ افراد کو بازیاب کرنے کے بجائے دن بہ دن ان کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور بلوچ لاپتہ افراد کی مسخ شدہ لاشیں بھی پھینکی جا رہی ہیں۔