آواران و کیچ: مختلف حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک، 3 زخمی

82

آواران و کیچ میں فائرنگ اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک و 3 زخمی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے اضلاع آواران اور کیچ کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے فائرنگ اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز آواران کے علاقے پیراندر میں آسمانی بجلی گرنے سے شکر ولد دینار سکنہ پیراندر ہلاک ہوگیا جبکہ حادثے میں مزید تین افراد زخمی ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق زخمی افراد کی حالت خطرے باہر ہے۔

دریں اثنا ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تمپ کے علاقےگومازی میں نامعلوم مسلح افراد نے نصرت نامی شخص کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔

واقعے کے محرکات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔