الطاف حسین کے ریڈ وارنٹس کیلئے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ

184

پاکستانی وزارت  داخلہ نے بانی ایم کیو ایم کے ریڈ وارنٹس کیلئے ایف آئی کو انٹر پول سے رابطے کی اجازت دے دی۔

انٹر پول سے رابطے کا فیصلہ ایم کیو ایم کے سابق رہنما عمران فاروق کے قتل کیس میں  پیشرفت کے بعد  سامنےآئی ہے۔

اس حوالے سے وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کی درخواست بھی منظورکرلی ہے ۔۔ ایف آئی اے انٹرپول کو بانی ایم کیو ایم کے ریڈوارنٹس کیلئے خط لکھے گی جبکہ ملزم کی حوالگی کیلئے دستاویزات بھی انٹرپول کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گذ شتہ روزانسداد دہشتگردی عدالت میں عمران فاروق قتل کیس کے پہلے تفتیشی افسر شہزاد ظفر بطور گواہ پیش ہوئے تھے۔ دوران سماعت تفتیشی افسر پر ملزمان کے وکلا کی جرح مکمل نہ ہو سکی ۔عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت چھ نومبر تک ملتوی کردی ۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹرعمران فاروق کو لندن کےعلاقے ایجویئر میں 16 ستمبر2010 کو ان کے گھرکے باہر چاقو کے وار کر کے قتل کردیا گیا تھا